محمد حفیظ بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد حفیظ بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے
محمد حفیظ بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھارٹی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ”میری بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ ارشدیپ سنگھ سمیت کسی بھی کھلاڑی کی تذلیل نہ کریں“۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ”غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اور کھیل میں ایسی غلطی کا ہونا عام ہے“۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔جس کے بعد وہ تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے 182 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔

Related Posts