اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی بجائے بھارت کی نریندر مودی حکومت کو چاہئے کہ ملک کے اندرونی خلفشار پر زیادہ توجہ دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ”ہمسایہ پہلے پالیسی“ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت کے ہمسائے اس کے لیے زیادہ تر کوئی مسائل پیدا نہیں کرتے۔
پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایوں سے زیادہ بھارت کے اندرونی اور گھریلو تنازعات، کوتاہیاں، ناکامیاں اور فاشزم مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاید ضروری تجزئیے کے بعد بھارتی حکومت سرحدی تنازعات کو ہوا دینے پر زیادہ توجہ دینے کی پالیسی پر کاربند نہ رہے جس کے دوران وہ ہر ہمسائے سے توسیع پسندانہ قوم کے طور پر متعارف ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجزئیے سے بھارتی حکومت کی توجہ اپنے ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر مرکوز ہوسکتی ہے۔
Perhaps with necessary introspection, the current Indian government would be less focussed on igniting border disputes with every neighbour, behaving like an expansionist nation, and more focused on serving the poor, downtrodden and minorities of India better. https://t.co/E90ErNcg7S
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 14, 2020