پاکستان کی معروف اداکارہ وسپر ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنا انداز تبدیل کرنے کیلئے بال کٹوالئے ،کٹے ہوئے بال ایک مقامی این جی او کو عطیہ کرکے نیکی بھی کمالی۔
سپر ماڈل صحیفہ جبار خٹک ایک بار پہلے بھی اپنے بال کٹوا چکی ہیں جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس بار اُن کے نئے ہیر اسٹائل پر تنقید کم اور تعریفیں زیادہ ہو رہی ہیں۔
صحیفہ جبار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُن کا نیا ہیئر لُک واضح دیکھا جا سکتا ہےاور صحیفہ جبار نئے انداز میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بال ہیئر ٹو ہیلپ پاکستان نامی تنظیم کو عطیہ کرونگی۔
اس سے قبل صحیفہ جبار خٹک نے گزشتہ تین سال سے اْنہیں برداشت کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دیاتھا۔