لاہور، ماڈل نایاب قتل کیس میں پیشرفت، مشکوک شخص کی ویڈیو مل گئی، 10افراد شاملِ تفتیش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، ماڈل نایاب قتل کیس میں پیشرفت، مشکوک شخص کی ویڈیو مل گئی، 10افراد شاملِ تفتیش
لاہور، ماڈل نایاب قتل کیس میں پیشرفت، مشکوک شخص کی ویڈیو مل گئی، 10افراد شاملِ تفتیش

لاہور: ڈیفنس میں قتل کی گئی ماڈل نایاب کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو مشکوک شخص کی ویڈیو مل گئی جبکہ 10 افراد کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نایاب کے گھر کے قریب پائے گئے مشکوک شخص کی ویڈیو حاصل ہوئی ہے جسے فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ویڈیو میں 30، 35سالہ مشتبہ شخص نظر آرہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے پاجامہ پہنا ہوا ہے جو صبح کے وقت 5 بج کر 26 منٹ پر نایاب کے گھر کے قریب پایا گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پولیس نے ریکارڈ کی گئی ویڈیو نایاب کے ہمسایوں سے حاصل کرلی۔

رواں ماہ 11 جولائی کے روز ڈیفنس، فیز 5 کے ایک گھر میں 29 سالہ غیرشادی شدہ ماڈل نایاب مردہ حالت میں پائی گئی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے ماڈل نایاب علی کے کیس میں مزید 10 افراد کو تفتیش میں شامل کرلیا۔

اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جن 10 افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا، وہ ماڈل نایاب سے رابطے میں تھے جن کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ تمام افراد سے مقتولہ سے ملاقات کے متعلق اہم سوالات پوچھے گئے۔

مقتولہ نایاب کی ذاتی زندگی، رہن سہن اور فارم ہاؤس میں ہونے والی لڑائی کے متعلق بھی تفتیش ہوئی۔ماڈل کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں جن سے شاملِ تفتیش افراد کا تعین کرلیا گیا۔

ماڈل نایاب کے گھر کی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں کھڑکی کے قریب سے فنگر پرنٹس ملے جن کے نمونے فرانزک کیلئے بھجوائے جاچکے ہیں، ممکن ہے کہ قاتل نے فرار ہونے کیلئے کھڑکی استعمال کی ہو۔

نایاب کا سوتیلا بھائی پہلے ہی شاملِ تفتیش کیا جاچکا ہے۔ مقتولہ کے گھر کی الماریوں میں اس کی ذاتی اشیاء بکھری ہوئی ملیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کی گردن پر زخم کے نشان تھے۔

پولیس نے ڈکیتی اور مزاحمت سمیت جرم کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔ نایاب ندیم اپنے گھر میں تنہا رہتی تھی جو اپنے بھائی کے ساتھ کار میں لاہور کے علاقے گلبرگ گئی جسے بھائی نے واپس گھر چھوڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان قاتل نکلے

Related Posts