ماڈل کالونی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، 2ملزمان گرفتار، 13 کلو چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Model Colony police foil drug smuggling in karachi

کراچی : ماڈل کالونی پولیس کی بروقت کارروائی سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام ہوگئی، 2 افراد گرفتار،ملزمان کے قبضے سے13 کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان صدام خان ولد حاجی محمداور عبدالطیف ولد حاجی محمد رفیق کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر145 /2020 US 6/9 Cاور ایک اور مقدمہ نمبر146/2020 US 6/9 C درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان موٹر سائیکل اور رکشہ کے ذریعہ چرس اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،پیٹرولنگ پر مامور موبائل نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار نے موبائل کو خاطر میں نا لاتے ہوئے موٹر سائیکل بھگانا شروع کر دی ۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیااور موٹر سائیکل سوارملزم کی نشاندھی پر رکشے کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا، رکشے کی تلاشی کے دوران اندرونی خانوں سے چرس برآمدکر لی۔

مزید پڑھیں :نشے میں چورشہباز شریف کی بہن کے داماد نے شہری کے گھر پر گولیا ں برسادیں

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار   ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کامیابی سے امید ہے کہ منشیات اسمگلروں سے جڑے ان کے ساتھیوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ بھی جلد لگا لیا جائے گا۔

Related Posts