نیوزی لینڈ کے پاس اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکورٹی دی تھی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کررہے ہیں، چہلم کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں سبکی ہوئی۔ ہمارے ہمسایہ ملک افغاننستان میں بھوک یا کوئی بھی دیگر مسئلہ ہوگا تو ہم مدد کرینگے، بھارت پچھلےایک ماہ سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کررہا ہے اور افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سرحدوں کی سیکورٹی زبردست ہے، ہم نے پاکستان آنے کے خواہشمند افغان شہریوں کو ویزے دیئے لیکن پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے اور ملک میں موجود افغان پناہ گزینوں کو افغانستان کی منشاء اور لوگوں کی رضامندی سے واپس بھیجا جائیگا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، دشمن ملک پاکستان کو ہائبرڈ وار کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔تمام تر پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔ 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکا، زمبابوے، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کامیاب دورے کرچکی ہیں، نیوزی لینڈ نے واپس جانے کے بعد ای میل ملنے کی تصدیق کی ہے جس میں انہیں دھمکیاں دی گئیں تاہم پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش تھے، ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکورٹی دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور میں بابا گرونانک کی 482ویں برسی کی تیاریاں مکمل

Related Posts