سان فرانسکو: دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ پیغام رسانی کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے واٹس ایپ صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اکتوبر سے واٹس ایپ iOS 10 یا iOS 11 کو سپورٹ نہیں کرے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 اور آئی فون 5c ماڈلز جو ایپل نے ستمبر 2012 میں جاری کیے تھے وہ اب واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے لیکن نئے ماڈلز پر آئی فون استعمال کرنے والے جنہوں نے کبھی بھی اپنے آلات کو iOS 12 یا بعد میں اپ ڈیٹ نہیں کیا وہ بھی عارضی طور پر متاثر ہوں گے۔
آپ کے پاس iPhone 5s یا iPhone 6 ہے جو اب بھی iOS 10 پر ہے، اور ستمبر 2016 میں ریلیز ہوا تھا،تو آپ اس وقت تک WhatsApp استعمال نہیں کر سکیں گے جب تک کہ آپ ان ہینڈ سیٹس کے لیے دستیاب iOS اپ ڈیٹ پر اپ گریڈ نہیں کر لیتے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کینسر کا مہنگا علاج اموات کی شرح کم کرنے میں ناکام ہے۔ماہرین