کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صدر کی موبائل مارکیٹ سیل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ شہری انتظامیہ صدر الیکٹرانک مارکیٹ پہنچ گئی۔
شہری انتظامیہ کے ہمراہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی مارکیٹ پہنچ گئے۔ الیکٹرانک مارکیٹ جانے والی سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں 10 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی دکانیں ہیں۔
صدرکے علاقے میں موبائل کی تمام مارکیٹ سیل کردی گئی۔ موبائل مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 70 ارب روپے کا ریونیو پیدا کرتی ہے اور پوری مارکیٹ سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مارکیٹ جلد کھولی جائے۔
یاد رہے کہ اِس سے شہری انتظامیہ نے مارکیٹ کے اوقات اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانوں اور 2 بینکس کو سیل کردیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں متحرک،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے آئی آئی چندریگرروڈ پرکارروائی کرتے ہوئے دو بینکوں کو سیل کردیا۔
مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، متعدد دکانوں اور 2بینکوں کو سیل کردیا گیا