معظم خان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Moazzam Khan assumes charge as high commissioner to UK

لندن: معظم احمد خان نے نفیس ذکریا کی جگہ برطانیہ میں پاکستان کے لئے نئے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق معظم خان کا سفارتی کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے۔اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل وہ وزارت خارجہ امور میں خصوصی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

معظم احمد خان واشنگٹن ، نیروبی ، دی ہیگ اور نئی دہلی میں پاکستان کے مشنوں میں مختلف سفارتی خدمات انجام دیتے رہے۔

انہوں نے نیدرلینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں۔ وزارت خارجہ میں معظم خان نے ڈائریکٹر جنرل (یورپ) ، ڈائریکٹر جنرل (وزیر خارجہ ) اور ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے معاشیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ جان ہاپکنز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی معاشیات میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔معظم احمد خان نفیس ذکریا کی جگہ لینگے جو ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں ۔

Related Posts