شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ایم ایم فلور ملز کی طرف سے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے جس کے تحت آج گلبرگ اور بفرزون کے علاقوں میں عوام کو سستا آٹا فراہم کیاجائے گا۔
مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ غریب عوام کے چہرے کھل اٹھے۔ صوبہ سندھ میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر پاکستان فلور ایسوسی ایشن اور سندھ حکومت کے تعاون سے آٹا فراہم کیاجارہا ہے۔
کراچی کے عوام کو آٹے کی قلت اور سستے داموں فراہمی ممکن بنانے کے لیے ایم ایم فلور ملز کا 10 کلو مولوی برانڈ آٹا 430 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 430 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جا کر آٹا فراہم کرنے کی مہم شروع کردی گئی جس کے تحت آج گلبرگ اور بفر زون کے عوام سستا آٹا خرید سکیں گے۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد کے عوام کے لیے ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فراہم کرنے کا سلسلہ چھ روز قبل شروع کیا گیا۔
ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلو مولوی برانڈ آٹا کراچی کے ہر شہری کے لیے 430 روپے میں دستیاب ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتِ سندھ کے تعاون سے ایم ایم فلور ملز کی طرف سے سستا آتا فروخت ہونے لگا۔
مزید پڑھیں: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب