اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ نہ صرف پاکستان ریلوے کو جدید اور مضبوط بنائے گا بلکہ ہنرمند افراد کیلئے ہزاروں ملازمتیں پیدا کریگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں صنعتوں کو فروغ دے گا۔یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ شہریوں کو بہتر سفری اور مال برداری کی سہولیات فراہم کریگا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے سماجی اقتصادی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مین لائن ون منصوبے سے کاروباری لاگت کم ہوگی اور تاجر برادری کو سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود اور ملک کی ترقی انکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملک کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔