سڈنی:آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر اور موجودہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ چکنا چور کردیا۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آؤٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ، پاک بھارت میں دوسرا ٹاکرا اتوار کو ہوگا