مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mitchell marsh
مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

 میلبور ن:آسٹریلین فاسٹ باؤلرمچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

ڈومیسٹک شیفیلڈ شیلڈ ٹرافی ٹورنامنٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 53 پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس آنے والے بیٹسمین نے ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مار کر بھڑاس نکالنے کی کوشش کی تاہم ان کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی، مچل مارش کو کم از کم 6 ہفتوں کیلیے آرام کرنا ہوگا۔

مچل مارش کی نومبر میں پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ اس واقعہ پر کوچ جسٹن لینگر کا کیا رد عمل ہے، جواب میں مچل مارش نے کہا کہ انہوں نے مجھے احمق کا خطاب دیا ہے، میرے اور دیگر تمام کرکٹرز کیلئے یہ ایک سبق ہے، کبھی انسان جلد بھی آؤٹ ہوجاتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ دیواروں پر مکے مارنے لگ جائیں۔

Related Posts