لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Missing Persons Commission head Faqir Mohammad Khokhar passes away

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔جسٹس کھوکھر کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے اور لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

فقیر محمد کھوکھر کو حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔لاپتہ افراد کمیشن، جسے جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا، پہلی بار 2010 میں جسٹس (ر) کمال منصور عالم کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا ہومیوپیتھک لیڈران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ، گنڈا پور کی وزیراعلیٰ کے عہدے سے چھٹی پکی

نیب کے سابق چیئرمین جاوید اقبال 2011 سے کمیشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بعد فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

سیاسی، سماجی رہنماؤں اور لاپتہ افراد کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts