اسلام آباد :جسٹس جاوید اقبال کی زیر سرپرستی لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31اکتوبر2019 تک 4203 کیسز نمٹا دیئے ۔
لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔
لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 کے دوران 59کیسز موصول ہوئے ۔
جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی6431 ہو گئی جن میں سے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے31 اکتوبر 2019 تک 4203 کیسز نمٹا دیئے۔
لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے اکتوبر2019کے مہینے میں720سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 311سماعتیں، کراچی میں 249 , پشاورمیں77 او ر لاہورمیں 83سماعتیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں : عدالتی نظام اور عدالتیں زیادہ تر ظالم کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹوزرداری