جیو نیوز کے لاپتہ صحافی علی عمران سید گھر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :جیو نیوز کے لاپتہ صحافی علی عمران سید 22 گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے،علی عمران کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا تھا۔

علی عمران نے 22 گھنٹے بعد اہلیہ کو ٹیلی فون پرآگاہ کیاکہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں ،اس سے پہلے سیکریٹری کےیوجے دستورنے کہا تھا کہ علی عمران کی بحفاظت واپسی حکومتی، ریاستی اداروں کی ذمے داری ہے۔

آج کراچی کے سینئر صحافیوں نے علی عمران سید کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Related Posts