ٹھٹھہ، کیٹی بندر میں لاپتہ3ماہی گیروں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، تلاش جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹھٹھہ، کیٹی بند ر میں لاپتہ3ماہی گیروں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، تلاش جاری
ٹھٹھہ، کیٹی بند ر میں لاپتہ3ماہی گیروں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، تلاش جاری

ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں ڈوبنے والے 3ماہی گیروں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں الٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ، کشتیاں اُلٹنے سے ڈوبنے والے 2ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں

ان 46 میں سے 34 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ بقیہ 12 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔اس آپریشن کے نتیجے میں اب تک 9 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں اور 3 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

Related Posts