عرب امارات پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، 80 باغی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرب امارات پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، 80 باغی ہلاک کردئیے گئے
عرب امارات پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، 80 باغی ہلاک کردئیے گئے

دبئی: یو اے ای پر یمن کے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ عرب امارات حکومت کا کہنا ہے کہ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے یو اے ای پر بیلسٹک میزائلز فائر کیے جنہیں ہوا میں کامیابی سے تباہ کردیا گیا۔ ملبہ غیر گنجان آباد علاقے میں گرنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

ابوظہبی، حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 1 پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق

عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 25 ٹارگیٹڈ حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 11 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ حوثی باغیوں کو میزائل حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

دعوے کے مطابق 80 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ عرب امارات حکومت شہریوں کو حوثی باغیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے پر عزم ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے عرب امارات حکومت کے دعووں کا کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں حوثی باغیوں نے مبینہ طور پر ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں آگ لگنے کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1 کا تعلق پاکستان سے تھا۔

آج سے 14 روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے عرب امارات پر ڈرون حملوں کا نیا دعویٰ کیا، اماراتی پولیس کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے علاقے مصفح میں 3 آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ سے تباہی پھیلی۔

Related Posts