بھارتی ماڈل نے 21 سال بعد (مس یونیورس) کاٹائٹل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ماڈل نے مقابلہ حسن میں 80 ممالک کی حسیناؤں کوشکست دیتےہوئے “مس یونیورس” کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 70 ویں ’مس یونیورس‘ کا ایونٹ 12 دسمبر کو منعقد ہوا، جس میں مقابلےکیلئے مجموعی طور پر دنیا کی 80 حسینائیں شریک ہوئیں ،بھارتی دوشیزہ نے آخری راؤنڈ میں دنیا کے 10 مختلف ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔

“مس یونیورس” کے مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نےسب کو پیچھے چھوڑدیاجکہ انکے سوئم سوٹ کے انداز کوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیاگیاہے۔اس سے قبل بولی وڈ اداکارہ لارا دتہ اور سشمیتا سین نےبھی “مس یونیورس” کا ٹائٹل جیتا تھا۔

یادرہےکہ مقابلہ حسن میں اسلامی ملک ملائیشیا نے اپنی دوشیزہ کو ’کورونا‘ کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے روک دیاتھا،جس پرخیال کیاجارہاہےکہ مسلم ملک نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل میں ہونے والے مقابلے کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیاہے۔

Related Posts