کراچی :رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے متنازع بیان پر اداکارہ مشی خان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے، کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اْلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔
مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کیخلاف توہین مذہب کے مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:عامرلیاقت کی گرفتاری کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ