مشی خان بھی تنقید پر شرمندہ، عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشی خان بھی تنقید پر شرمندہ، عامر لیاقت سے معافی مانگ لی
مشی خان بھی تنقید پر شرمندہ، عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان پر تنقید کرنے والی پاکستانی معروف میزبان مشی خان نے بھی ان سے معافی مانگ لی۔

مشی خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا. اللہ ان کے درجات بلند کرے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

مشی خان نے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور معزرت کرنا چاہوں گی۔ میرے دل پر بہت بوجھ تھا اس لیے وفات کے بعد نا کوئی میسج لکھا اور نہ ویڈیو شیئر کرپائی۔

مشی خان نے کہا کہ میں عامر لیاقت سے بہت متاثر تھی۔ انسان جزباتی ہوتا ہے میں نے بھی جزبات میں آکے غلط الفاظ استعمال کیے۔ کچھ لوگوں نے بھی اکسایا تھا ۔ میں بہت دل سے معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو سے ان کی دل آزاری ہوئی میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں۔ اگر ان کے فینز، گھر والوں کی بھی دل آزاری ہوئی تو میں ان سے بھی معافی مانگتی ہوں۔

مشی خان نے جزباتی ہو کہ کہا کہ قسم سے میں شرمندہ ہوں میرے پاس الفاظ نہیں۔ میں نے کسی کے لیے ایسے ویڈیو نہیں بنائی پتا نہیں میں نے کیسے ان کے لیے ویڈیو بنا لی۔ میں سب سے معافی چاہتی ہوں۔ ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ 

Related Posts