لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے اپنا ایک عہدہ چھوڑ دیا ہے، انہوں نے آج چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق انتظامی وجوہات کے باعث دو عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنا ایک عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، تاہم وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے اور قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کارکردگی، مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا