قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا، وطن واپسی ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا، وطن واپسی ملتوی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا، وطن واپسی ملتوی

جمیکا: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، مصباح الحق نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا، مصباح الحق نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق 10 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کیا ہے، وہ قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔جبکہ مصباح الحق کے علاوہ اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویسٹ انڈین حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ مصباح الحق کی تیمار داری کیلئے خصوصی میڈیکل اسپیشلسٹ کو مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب  گزشتہ دنوں انگلینڈ سے بنگلادیش پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹر فن ایلن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فن ایلن انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کھیل کر گرینڈ ہوم کے ہمراہ 22 اگست کو ڈھاکا پہنچے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فن ایلن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور اس وقت بھی ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلادیش کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کے بعد پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

Related Posts