مصباح الحق نے یونس خان سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح الحق نے یونس خان سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا
مصباح الحق نے یونس خان سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ یونس خان کے نہ ہونے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، یہ معاملہ پی سی بی اور کوچز کا ہے،انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈ کپ سے قبل یہ دورہ مزید اہم ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔کھلاڑیوں کو کے لئے بھی اپنے آپ کو نکھارنے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈ کپ سے قبل یہ دورہ مزید اہم ہوگیا ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

مصباح الحق نے کہاکہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے، انگلینڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے ہیں،پہلے ون ڈے میچز ہیں بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بولرز اور ٹاپ فور کا علم ہے ایک 2 پوزیشنوں پر ہمیں زیادہ فوکس کرنا ہے،پر سکون ہیں کہ آج آئسولیشن ختم ہو رہی ہے اور کل ٹریننگ کریں گے۔

مزید پڑھیں:سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے بھی باکسر بن گئے

ہیڈ کوچ نے کہاکہ اعظم خان ٹیم کے ساتھ ہیں اس کا مطلب انہیں موقع بھی ملے گا،جبکہ شاہنواز دھانی ویسٹ انڈیز کے دورے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Related Posts