مصباح قتل کیس: میڈیکل طالبہ کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پہچان لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح قتل کیس: میڈیکل طالبہ کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پہچان لیا
مصباح قتل کیس: میڈیکل طالبہ کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پہچان لیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کی گئی مصباح اطہر کے والد نے بیٹی کے قاتل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شناخت کر لیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات کے بعد جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ مصباح کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں نشے کے عادی باپ نے اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی، 4 بچے قتل

سماعت کے دوران مرحومہ مصباح اطہر کے والد کے سامنے گرفتار کیے گئے ملزم کو لا کر پوچھا گیا کہ کیا آپ ان کو پہچانتے ہیں؟ کیا یہ وہی شخص ہے جس نے اسٹریٹ کرائم کے دوران آپ کی بیٹی کو قتل کیا؟

طالبہ مصباح کے والد نے ملزم نبی افغانی کے چہرے کی طرف دیکھ کر اسے مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نبی افغانی ہی مصباح اطہر کا قاتل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جو واردات میں ملوث تھے۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم کے سربراہ   جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عرفان زمان، ڈی ایس پی علی حسن، ایس ایچ او غلام نبی آفریدی اور دیگر اہم افسران بھی تفتیش میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کا قتل: کراچی پولیس کا 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

Related Posts