مرزا ندیم بیگ پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین،مبشر عمروائس چیئرمین منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCDMA seeks extension in tax-filing deadline

کراچی :پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21میں مرزا ندیم بیگ بلامقابلہ چیئرمین اور مبشر عمر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔

خواتین کی مخصوص نشست پر شیریں ایم عارف کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پی سی ڈی ایم اے کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیاگیا۔

مزید پڑھیں: انجینئر نثار احمدسائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر منتخب

اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے ممبران نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

کسٹمز، ایف آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریڈ کے بہتر ترین مفاد میں اپنی شاندار خدمات بروئے کار لائیں گے۔

Related Posts