پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق نگراں وزیرِ اعظم اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 92 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ میر ہزار خان بجارانی کچھ عرصے سے کوئٹہ میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج کٹبار شریف میں دن 12 بجے کے وقت ادا کی جائے گی۔ 

میر ہزار خان کو بلوچستان کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت سمجھا جاتا ہے جو 30 ستمبر 1929ء کے روز ضلع جعفر آباد کے قصبے اعظم آباد میں پیدا ہوئے، وکیل اور جج بنے اور ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سابق نگراں وزیرِ اعظم میر ہزار خان کھوسو نے 1954ء میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور کراچی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری بھی حاصل کی اور اپنی سادہ طبیعت کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔

ایک وکیل کے طور پر میر ہزار خان کھوسو نے 1957ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1980ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے جبکہ 1977ء میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

آگے چل کر 1989ء میں میر ہزار خان بجارانی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 2 بار مختصر مدت کیلئے نگراں گورنر بلوچستان رہے اور اس عہدے سے 13 جولائی 1991 کو سبکدوش ہوئے۔

بعد ازاں میر ہزار خان کھوسو وفاقی شرعی عدالت کے جج بن گئے اور 1991ء میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بے انتہا ایمانداری کے باعث آپ زکوٰۃ کونسل کے چیئرمین بھی مقرر کیے گئے۔

طویل عرصے تک سیاست سے کنارہ کش رہنے کے بعد الیکشن کمیشن نے 24 مارچ 2013 کو انہیں پاکستان کا 18واں وزیرِ اعظم مقرر کیا۔ میر ہزارخان کے سوگواران میں شامل 3 بیٹوں میں سے امجد کھوسو نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

 رواں ماہ جون کے دوران ملک کی کسی اہم سیاسی شخصیت کے انتقال کا یہ دوسرا سانحہ ہے، حال ہی میں انتقال کر جانے والے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کا تعلق بھی صوبہ بلوچستان سے تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مشہورومعروف سیاسی رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

 معروف سیاسی رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کو بے ہوشی کی حالت میں بلوچستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جو آغا خان ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے، اور 6 روز قبل تک ان کی حالت نارمل بیان کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: سابق سینیٹر عثمان کاکڑ ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے

Related Posts