مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کی بجائے تحریکِ انصاف کے اندر ہے۔ احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائنس ون ایجنڈا“ اپوزیشن کی بجائے تحریکِ انصاف کے اندر ہے۔ احسن اقبال”
مائنس ون ایجنڈا“ اپوزیشن کی بجائے تحریکِ انصاف کے اندر ہے۔ احسن اقبال”

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائنس ون ایجنڈے کا حزبِ اختلاف (اپوزیشن) سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تحریکِ انصاف کے اندر موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مائنس ون ایجنڈا پی ٹی آئی کے اندر سے نکل رہا ہے اور تحریکِ انصاف اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراء بے بس ہیں جبکہ تحریکِ انصاف اور حکومت میں بد ترین شہنشاہیت کی شکایتیں کی جارہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن مائنس ون ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں جبکہ پاکستان میں تبدیلی لانے کی دعویدار پی ٹی آئی ملک تو تبدیل نہ کرسکی، البتہ اس کے اندر تبدیلی آچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان کو بتائیں کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے ، اسلامی دنیا کا واحد ملک کیوں بے بس ہے ؟ ہم بھارت پر کیوں دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں؟

قومی اسمبلی میں4 دسمبر کو اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ بھارتی قبضے کے باعث کشمیریوں کا جینا حرام ہوگیا ہے، پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے لیکن  دنیا نے کشمیر کو نظر انداز کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  بتائیں کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے گئے، احسن اقبال

Related Posts