مشہورومعروف ہالی ووڈ فلم منسٹری آف اَن جنٹلمینلی وارفیئر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ہنری کیول کی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 19 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جانے والی یہ فلم 2 لاکھ 26 ہزار ڈالرز قومی باکس آفس پر جبکہ 1 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز دنیا بھر میں کمانے میں کامیاب رہی۔
گائے رچی کی ہدایاتکاری میں بننے والی فلم جاسوسی ایکشن اسٹوری ہے جس کو گھر میں بیٹھے ہوئے فلم بینوں تک ہنچانے کیلئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلم کے متعلق مزید حقائق پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
فلم کی کہانی
چالیس کی دہائی کے پس منظر میں عکس بند کی جانے والی فلم کی کہانی برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے دور میں جنگِ عظیم دوم کے دوران پیش آنے والے حقیقت پسندانہ مشن سے تعلق رکھتی ہے۔
فلم کی کاسٹ کی بات کی جائے تو ہنری کیول ، ایزا گونزالز، ایلن رچسن، ہنری گولڈنگ، ایلیکس پیٹی فر، ہیرو فینس، بابز، کیری ایلویس، ٹل شویگر اور ہنریق زاگا جیسے فنکار شامل ہیں۔
فلم کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی؟
فلمسازوں نے منسٹری آف اَن جنٹلمینلی وارفیئر کو 10 مئی سے ایمازون پرائم ویڈیو اور ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور جو اب 24 اعشاریہ 99 ڈالرز کے عوض ان پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جسے ڈیجیٹل رینٹل کیلئے بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔