کراچی :وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون قائم کرنیکا منصوبہ بنایا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد کراچی کو جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے
سی پیک کے تحت منفرد منصوبے پر ساڑھے تین بلین ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے
یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے کم قیمت رہائشی وژن میں بھی معاون ثابت ہوگا
بیس ہزار سے زائد خاندانوں کی آبادکاری کیلئے کام کیا جائیگا@AliHZaidiPTI
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) September 25, 2021
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر 10ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا،یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے۔
منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا،جس سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بھارت سے سمندری طوفان نے کراچی کا رخ کرلیا، سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری