وزارت آئی ٹی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، امین الحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت آئی ٹی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، امین الحق
وزارت آئی ٹی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد:وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ٹی بڑا اہم کردار ہے، کورونا کی دوسری لہر کو نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت ٹیکنالوجی کے ذریعے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، چئیرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ٹی بڑا اہم کردار ہے، ہم نے کورونا کی دوسری لہر کو ٹیکنالوجی کی مدد سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے بہتر انداز میں آن لائن تعلیم کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیاں طلباء اور عام لوگوں کے لیئے اسپیشل بنڈل کی آفر دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کو نمٹنے کے لیئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

Related Posts