وفاقی وزارتِ ہاؤسنگ نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں اسلام آباد کے سیکٹر جی 14/1 کے الاٹیز کیلئے بری خبر سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق سیکٹر جی 14/1 کے سب سے زیادہ کیسز زیرِ سماعت ہیں جسے کلیئر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اِس کام میں سالوں لگ سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 14 کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے جبکہ سیکٹر جی 14/1 اور 14/2 میں تعمیر جائیدادوں کے مالکان سے بات چیت جاری ہے۔
وزارتِ ہاؤسنگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 7 ارب روپے سے زائد رقم درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکٹر جی 14/4 کو کلیئر کردیا گیا جس میں 1 ہزار 460 کنال کی اراضی الاٹیوں کو منتقل کردی گئی۔