اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مراد سعید کو نمبر ون وزیرقرار دینے پر وفاقی وزراء نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ انہیں کس کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
علی محمد خان نے وزراء کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرنے پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے، علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ان وزراء کو ایوارڈ سے نوازا گیا جن کی کارکردگی خراب اور ایوان میں جواب دینے بھی نہیں آتے جبکہ دیگر وزراء نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزارتوں کی اچھی کارکردگی میں مراد سعید کا پہلا نمبر،وزیراعظم نے تعریفی سند دیدی