اسلام آ باد:وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم عمران خان کو ”میڈ ان پاکستان انیشیئیٹیو” (منصوبے) کے بارے میں بریف کیا۔
وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورنا وائرس کے حوالے سے پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات مثلاً مختلف قسم کے ماسک، حفاظتی لباس و دیگر مصنوعات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے میڈ ان پاکستان منصوبے، کورونا وائرس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری و دیگر اقدامات پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بائیوٹیکنالوجی پارک کے قیام اور زرعی آلات کی تیاری جیسے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پیر سے جزوی لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان، ہفتہ، اتوار مکمل بند رہے گا