قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے،پیر نور الحق قادری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے انتظار کا کہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے انتظار کا کہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ،آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

مزید پڑھیں :ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی برادری کی شدید مذمت

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ افسوس ناک ،آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذوب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا،پیسے واپس لے لیں ، نور الحق قادر ی

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے حکومت کو اہلیان پاکستان کا غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

Related Posts