وزیربحری امور فیصل سبزواری کی نیول چیف سے ملاقات، پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minister for Maritime Affairs Faisal Sabzwari meets Naval Chief

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری کی نیول چیف سے ملاقات،میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال ، وفاقی وزیرنے بحریہ کے کردار کو سراہا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان کے میری ٹائم پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔نیول چیف

وزیر بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Related Posts