کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائینگے،اعجاز شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Brig-retd-Ijaz-Shah
مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں‘وزیر داخلہ

ننکانہ:وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک لڑیں گے اور مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو دنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی مظالم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپوراظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پربھی یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کو ختم کرائے اور اْن کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عالمی میڈیا سے بھی یہ اْمید رکھتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وجبر کو مزید بے نقاب کریں گے۔

بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وڑن پر کام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا رہی ہے جس سے مسئلہ کشمیر اب بین الاقوامی سطح پر پہلے سے کئی زیادہ نمایاں طور پر اْجاگر ہوتا ہو ا نظر آ رہا ہے اور دنیا پاکستان کے موقف کی بھرپور تائیدکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اْ س وقت تک اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک اْن کو حق خو د ارادیت نہیں مل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری حق خودا رادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔

اعجاز شاہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ملے گا۔

Related Posts