اسلام آباد: قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، آج شام کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کے 18 نکاتی ایجنڈے میں منی بجٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین فنانس ضمنی بل 2021 قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کریں گے جس پر اپوزیشن اور حکومت کے مابین گفتگو ہوگی۔
وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ
ایم کیو ایم نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا
الیکشن سے متعلق تیسرے ترمیمی آرڈیننس اور بجلی کی پیداوار، ترسیل ترمیمی آرڈیننس 2021کی مدت میں توسیع کی تحریک پیش کی جائے گی۔
سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں قتل پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ آج منظور کیے جانے والے منی بجٹ کے باعث 1700سے زائد اشیاء پر عائد ٹیکس بڑھ جائے گا۔