پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔
حال ہی میں منال خان کی بہن اور اداکار جوڑی ایمن منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان منال خان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا تھا، تاہم اب منال خان نے بھی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پریگننسی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو دل تین ہونے جارہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کیلئے گنتی شروع ۔
یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی گزشتہ سال 10 ستمبر کو ہوئی تھی۔