کروڑوں مالیت کے فورک لفٹرز کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جارہا ہے، ایئرمارشل ارشد ملک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے فورک لفٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا کر آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ٹیکنیکل سپورٹ کے شعبے کا دورہ کیا۔انہوں نے پی آئی اے کے تکنیکی کارکنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی کوششوں سے ناکارہ قرار دیئے گئے کروڑوں روپے کے فورک لفٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا کر آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے خود فورک لفٹر چلا کر اس کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ فورک لفٹر کوکئی برس قبل ناکارہ قرار دے کر نیلامی کے سامان میں شامل کر دیا گیا تھا۔طیاروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے والے آلات کا معائنہ کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس اس خطے کی بہترین تکنیکی افرادی قوت موجود ہے جو اپنی مہارت اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے قومی ائر لائن کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے ٹیکنیکل گرانڈ سٹاف کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دس ہزار کے انعام کا اعلان بھی کیا۔

Related Posts