مہران ٹاؤن میں جدید اسلحےوالا ڈکیت گروہ سرگرم، شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہران ٹاؤن میں جدید اسلحےوالا ڈکیت گروہ سرگرم، شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے
مہران ٹاؤن میں جدید اسلحےوالا ڈکیت گروہ سرگرم، شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہ رات بھی مہران ٹاؤن میں سرگر م جرائم پیشہ گروہ نے مزاحمت کرنے والے شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا اور باآسانی فرار ہو گئے
جدید اسلحےکے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ نےڈکیتی کرنے کانیا انداز اپنالیا۔

سب مشین گن (ایس ایم جی) سمیت جدید اسلحے کے زور پر معصوم شہریوں کو لوٹنا ایک معمول بن گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا یہ گروہ 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے جو سرِ عام وارداتیں کرتا ہے۔ 

ڈکیت گروہ رات کے وقت کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کی سڑکوں پر سر عام گاڑیاں روک کر شہریوں سے لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہو جاتا ہے اور جو شہری مزاحمت کرتا ہے اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جاتاہے۔ 

ایم ایم نیوز کو موصول واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں 5 ڈاکوؤں کودیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش جرائم پیشہ افراد جدید اسلحے کے زور پرگاڑی میں موجود شہری کو لوٹ کربا آسانی فرارہو جاتے ہیں جنہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس متحرک ہے۔ 

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا خوشنود جاوید کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہےاور پولیس بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

تفتیشی ادارے اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا یہ جدید اسلحہ اصلی ہے یا لوگوں پر خوف طاری کرنے کے لیے کھلونا بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقہ مکین بھی ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ جب واردات ہوتی ہے تو بر وقت رپورٹ نہیں کی جاتی اور ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ 

 

Related Posts