گجرانوالہ کے بازار میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرانوالہ کے بازار میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا
گجرانوالہ کے بازار میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے بازار میں آتشزدگی کے باعث تاجر برادری کا کروڑوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقعے پر پہنچ گئے، تاہم آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد دکانیں اور اسٹال جل کر راکھ ہوگئے جس سے بڑے پیمانے پر تاجر حضرات کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی درست وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

فائربریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے 10 گاڑیوں کا استعمال کیا جبکہ 4 گھنٹے کی صبر آزما جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد کے ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث قریب کھڑی فش ہاربر کی لانچوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 لانچیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاک بحریہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ گزشتہ روز آگ لگنے کے بعد موقعے پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں ریسکیو اور فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے  آگ  پر قابو پا لیا۔

محکمہ فشریز حکام کے مطابق ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کے باعث لگنے والی آگ سے 9 لانچیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فش ہاربر پرآگ لگنے کے باعث 9 لانچیں جل گئیں

Related Posts