کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان
کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان

شہرِ قائد کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں منگل کی صبح لگنے والی آگ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے، کئی دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر کی موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyNDMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDI0MyAtINit2qnZiNmF2Kog2YbbkiDYqtmF2KfZhSDYqNmE2YjahiDZhdi42Kfbgdix24zZhiDaqdmIINix24HYpyDaqdix2K/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDI0NCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9CYWxvY2gtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itit2qnZiNmF2Kog2YbbkiDYqtmF2KfZhSDYqNmE2YjahiDZhdi42Kfbgdix24zZhiDaqdmIINix24HYpyDaqdix2K/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6Itin2LPZhNin2YUg2KLYqNin2K86INit2qnZiNmF2Kog2YbbkiDZiNiy24zYsdin2LnYuNmFINin2YbZiNin2LEg2KfZhNit2YIg2qnYp9qp2pEg2qnbjCDYt9ix2YEg2LPbkiDYqNmG2KfYptuMINqv2KbbjCDaqdmF24zZuduMINqp25Ig2LrZiNixINmIINiu2YjYtiDaqduMINix2YjYtNmG24wg2YXbjNq6INio2KfZgtuMINiq2YXYp9mFIDI5MCDYqNmE2YjahiDZhdi42Kfbgdix24zZhiDaqdmIINix24HYpyDaqdixINiv24zYpyDbgduS25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

آگ لگنے کے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر ٹینڈرز اور 22 باؤزرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ فائر بریگیڈ عملے کو آگ پر قابو پانے کیلئے متعدد دکانوں کے تالے اور شٹر توڑنے پڑے۔

درجنوں دکانیں جل جانے کے باعث دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ہمیں رات کو 3 بجے کے بعد ملی۔ آگ گراؤنڈ فلور پر بیٹری کی ایک دکان میں لگی تھی جو پوری مارکیٹ تک پھیل گئی۔

بعض دکانداروں نے فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کا شکوہ کرتے ہوئے آگہی دی کہ مارکیٹ میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود نہیں تھے۔ اگر کے الیکٹرک کی جانب سے بر وقت بجلی بند کی جاتی تو آگ زیادہ نہ پھیلتی۔ 

Related Posts