سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

milk in karachi
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیاہے۔منگل 12 نومبر کو ہائی کورٹ میں مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

جس میں عدالت نے 5 دسمبر تک دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی کی رپورٹ طلب کرلی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ عدالتِ عالیہ میں جمع کرائی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے رپورٹ میں بتایا کہ 24 اکتوبر سے اب تک زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں پر 33 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے سستا ہوگیا

اسسٹنٹ کمشنر نے سندھ ہائی کورٹ کو اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والے 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔دوران سماعت ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ جس ایکٹ کے تحت دودھ کی قیمت مقرر کی جا رہی ہے وہ ختم ہوچکا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت نے 94 روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی 110 روپے فی لیٹر روپے فروخت ہو رہا ہے۔عدالت آل کراچی ملک ریٹلرز ایسوسی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Related Posts