دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا
دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، نارتھ ناظم اباد میں دودھ ضلعی انتظامیہ کی ذاتی دلچسپی کے باعث 94 روپے فی لٹر فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ 120 روپے سے 140روپے فی لٹر فروخت ہورہا ہے تاہم نارتھ ناظم آباد میں دودھ کی قیمت 94روپے فی لٹر پر آگئی۔ڈی سی سنٹرل کی ہدایت پر اے سی نارتھ ناظم آباد کی خصوصی کارروائی نے عوام کے دل جیت لیے۔

پیشکار عبید علی نے اپنی ذاتی نگرانی میں دودھ سرکاری نرخ 94روپے فی کلو پر فروخت کرانا شروع کردیا۔ عوام کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے پیشکار نے اپنا موبائل نمبر بھی عوام کو دے دیا۔

عبید علی نے کہا کہ جب بھی نارتھ ناطم اباد میں کوئی دکاندار 94روپے فی کلو سے زائد نرخ وصول کرے تو اس کی اطلاع مجھے فون پر دی جائے۔ سب کے پیسے واپس دلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دودھ فروشوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیری فارمرز مہنگا دودھ دیتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہمیں تنگ کرنے کی بجائے ڈیری فارمرزکے خلاف کارروائی کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دودھ مہنگا ہونے پر ایاز میمن موتی والا حکومت پر برہم

Related Posts