سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوج نے جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کردی اور وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کو مبینہ طور پر گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ وفاقی کابینہ کے 4 وزراء اور حکمراں خودمختار کونسل کے رکن کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترکی کارضاکارکی رہائی مانگنے والے 10 سفیروں کی ملک بدری کا حکم
چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، جو بائیڈن
بین الاقوامی میڈیا (الجزیرہ) کا کہنا ہے کہ سوڈان کے صنعتی وزیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست سے کچھ وقت قبل ہی انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام ارسال کیا کہ فوج میرے گھر کے باہر موجود ہے۔
دوسری جانب سوڈان میں جمہوریت کے حامی گروہ کا کہنا ہے کہ عوام کو فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ ملک کا منتخب وزیر اعظم فوج کی قید میں ہے جسے رہا کرانا وقت کی ضرورت ہے۔
فوج نے سوڈان کے مختلف صوبوں میں تعینات گورنرز اور حکمراں سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق فوج نے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دارالحکومت خرطوم کی گلیوں میں فوجی افسران اور سپاہی تعینات کردئیے گئے جبکہ نیم فوجی ریپیڈ سپورٹ فورسز بھی فوج کا ساتھ دینے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی فوج نے بغاوت کی تھی جو ناکام رہی۔