پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دے سکتے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے، مفتاح اسماعیل
حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دے سکتی جبکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا گیا ہے جس کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپٹما رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اپٹما ہاؤس میں دیگر وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے تاہم حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سیلاب نے ملک بھر میں 6000کلومیٹر کی سڑکیں تباہ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اکتوبر سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، مفتاح اسماعیل

میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تباہی کے باوجود سپلائی لائن بحال رکھی جبکہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے والے 4ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ڈیفالٹ سے بچایا۔ مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو بجلی کا ایک یونٹ 60 روپے کا پڑتا ہے اور موجودہ حالات میں پیٹرول اور بجلی کی سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔ مفتاح اسماعیل سے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اپٹما رہنما گوہر اعجاز نے بھی خطاب کیا اور معاشی مسائل پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا تو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھتی یا پھر اپنی سیاست قربان کرکے ملک کو بچالیتی اور موجودہ حکومت نے ملک کو بچانے کو ترجیح دی۔ جمہوریت کا سلسلہ جاری رہا تو مسائل حل ہوں، 4سال قبل آرٹی ایس بٹھانے کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔

Related Posts