مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز صارفین کے لیے متعارف کروا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیئے
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیئے

نیویارک: امریکا کی کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز کو متعارف کروا دیا ہے۔ چند روز قبل کمپنی نے ونڈوز 11 لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ونڈوز 10 کی لانچنگ کے بعد مائیکروسافٹ کمپنی کے حکام نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اب کوئی نئی ونڈوز پیش نہیں کی جائے گی بلکہ اگر کوئی تبدیلی کرنا مقصود بھی ہوئی تو اس ونڈو کو اپڈیٹ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ونڈوز 10 کی ریکارڈ سیل ہوئی تھی۔

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اچانک 6 بعد ونڈوز 11 مارکیٹ میں اعلان کیا تھا تاہم لیک شدہ ورژن میں کوئی خاص چیز نہیں دکھائی گئی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے ایک خصوصی ایونٹ میں ونڈوز 11 کو باضابطہ طور پر لانچ کیا ہے جس کی خوبیاں دیکھ کر صارفین حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔ سب سے نمایاں سہولت یہ ہے کہ ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس بھی چلیں گی۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ ونڈوز 11 میں اینڈرائیڈ ایپس لانے کے لیے ایمیزون کے ایپ اسٹور کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ ایپس نئے ونڈوز اسٹور میں شامل ہوں گی اور انہیں نہ صرف ٹاسک بار میں لگایا جا سکتا ہے بلکہ عام ونڈوز ایپس کے ساتھ ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ، ونڈوز 11 کو ایک تیز تر، بہتر اور محفوظ تر ورژن قرار دیتا ہے، جس میں نئے رنگ، نئے انداز اور نئی آوازیں سب شامل ہیں۔ اسے ونڈوز 10 سے زیادہ تیز آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جا رہا ہے۔

دیگر نمایاں خصوصیات میں ٹاسک بار پر موجود آئیکونز اور اسٹارٹ مینیو کو درمیان میں لانا بھی شامل ہے۔ فی الحال ونڈوز 11 کی عوامی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اسے رواں سال کے آخر پر تعطیلات کے موسم میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق کا نیب کو سیاستدانوں اور بیوروکریٹیس کے ٹیکس ریکارڈ تک رسائی دینے پر غور

Related Posts