مائیکروسافٹ نے اگلے برس انٹرنیٹ ایکسپلورر بند کرنے کا اعلان کردیا 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکروسافٹ نے اگلے برس انٹرنیٹ ایکسپلورر بند کرنے کا اعلان کردیا 
مائیکروسافٹ نے اگلے برس انٹرنیٹ ایکسپلورر بند کرنے کا اعلان کردیا 

نیویارک: کمپوٹر ٹیکنالونی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور براؤز ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو 15 جون 2022 تک بند کر دے جبکہ جبکہ ونڈوز 10 کا بلٹ اِن ویب براؤزر ’اَیج‘ (Edge) اس کی جگہ لے گا۔

مائیکروسافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر ’مائیکروسافٹ اَیج‘ کے پروگرام مینیجر سین لنڈرسے کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ 15 جون 2022 تک ختم کردی جائے گی۔

اس بلاگ میں ’اَیج‘ براؤزر کی خوبیاں بتاتے ہوئے علاوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامیوں اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال جون سے پہلے پہلے مائیکروسافٹ ’اَیج‘ استعمال کرنا شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کے بعد بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر قابلِ استعمال رہے گا لیکن عام صارفین کےلیے اس میں اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ البتہ اس کا اثر ’ونڈوز 10 ایل ٹی ایس سی‘ اور ’ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ پروڈکٹس‘ پر نہیں پڑے گا۔

اس مقصد کےلیے صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اپنے تمام بُک مارکس وغیرہ کو ’اَیج‘ پر منتقل کرلیں اور اگر چاہیں تو ’اَیج‘ کو ’آئی ای 11 کمپیٹی بلیٹی موڈ‘ میں بھی استعمال کرلیں تاکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کی تمام سہولیات انہیں ’اَیج‘ پر بھی اسی طرح دستیاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کئی تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد کا تعلق آن لائن سیکیورٹی سے ہے۔

مائیکروسافٹ کے آفیشل بلاگ کے مطابق ’اَیج‘ میں یہ تمام مسائل حل کردیئے گئے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلا ورژن 1995 میں ’ونڈوز 95‘ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

Related Posts