کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری، شہری اور تاجر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سندھ حکومت نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملیر کے 44 گھروں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے کورونا وائرس کے کم از کم 330 کیسز سامنے آئے، ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق جن گھروں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، وہاں شہری اپنے گھروں سے باہر آمدورفت نہیں کرسکیں گے، تاہم گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء کی خریدوفروخت کی اجازت کے ساتھ باہر جانے دیا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام تر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، تاہم گروسری آئٹمز، کھانے پینے کی اشیاء اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی کسی شہری کو اجازت نہیں ہوگی، بسیں، گاڑیاں اور دیگر ذرائع آمدورفت بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سماجی و سیاسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی جبکہ صنعتی یونٹس کو بھی کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیا گیا جو 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مر جائیں گے، سندھ نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی

Related Posts